23 ستمبر 2013 - 20:30
بحرینی زائرین کی بس ملک میں داخل ہوتے ہی لاپتہ

عراق سے مقدس مقامات کي زيارت کرکے واپس آنے والي بحريني زائرين کي بس ملک ميں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئي ہے۔

ابنا: المنامہ ويب سائٹ کے مطابق انساني حقوق کے بحريني وکيل ريم خلف نے بتايا ہے کہ عراق سے واپس آنے والے بحريني زائرين کي بس کو  ملک فہد برج سے ملک ميں داخل ہونے کے بعد روکا گيا تھا تاہم اس کے بعد سے اس بس ميں سوار زائرين کے بارے ميں کوئي اطلاع نہيں ملي۔بحريني اپوزيشن کا کہنا ہے کہ بس ڈرائيور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرديا گيا ہے۔  ادھر  بحرين کے انساني حقوق کے  مرکز نے شاہي حکومت کي جيل ميں بند خاتون  سياسي کارکن ناديہ علي کے ساتھ بدسلوکي اور انہيں ايذائيں ديئے جانے پر سخت تشويش کا اظہار کيا ہے۔درايں اثنا اطلاعات ہيں کہ شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے جنہيں سعودي فوجيوں کي حمايت حاصل تھي، ملک کي اکثريتي آبادي کي نمائندہ جماعت جميعت وفاق ملي کے دفتر پر حملہ کيا ہے۔جميعت وفاق ملي کے ايک عہديدار ھادي الموسوي نے بتايا ہے کہ بلاد القديم ميں واقع پارٹي کے ہيڈکوارٹر پر  دھماکہ خيز مواد سے حملہ کيا گيا ہے جو بہت ہي خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے لئے شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکارو ذمہ دار ہيں جو مخالفين کو ختم کرنے کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کر رہے ہيں۔ واضح رہے کہ فوجي وردي ميں ملبوس افراد نے   پير کے روز مغربي منامہ ميں جميعت وفاق ملي کے دفتر پر دھماکہ خيز مواد سے حملہ کيا ہے۔

.....

/169